بھارت  کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

بھارت  کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

(ویب ڈیسک ) بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کی گئی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ   بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش 1 ماہ کے لیے بڑھا دی گئی ہے، پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  کے مطابق  بھارتی ائیرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار ہے۔ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Watch Live Public News