مشرقی وسطیٰ میں تشویشناک صورتحال،فرانسیسی پروازیں اسرائیل کیلئے معطل

 مشرقی وسطیٰ میں تشویشناک صورتحال،فرانسیسی پروازیں اسرائیل کیلئے معطل

ویب ڈیسک: مشرقی وسطیٰ کا امن خطرے میں، متعدد ممالک نے اپنی ایئر اسپیس کو عارضی طور پر بند کردیا ہے، فرانسیسی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کےلیے پروازیں معطل کردی ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 14جولائی تک معطل کر رہے ہیں، اماراتی شہر دبئی اور سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے بھی پروازیں 24 جون تک معطل ہیں۔ 

فرانسیسی ایئر لائن کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے 25 جون تک پروازیں معطل کی ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 10 روز سے جنگ جاری ہے جبکہ اتوار کو امریکا نے بھی ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر میزائل اور فضائی حملے کیے تھے، ایران قیادت کی جانب سے امریکہ کے اس عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا اور وارننگ دی گئی کہ امریکا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ 

Watch Live Public News