ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا خطے کی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے گفتگو، کہا وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال کے پیش نظر وزیر خزانہ کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کا میں حصہ ہوں ، اوگرا چئیرمین، سیکٹری پیٹرولیم اور دیگر افسران بھی شامل ہیں،روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم سٹاک کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کرتے ہیں۔
آج وزارت پیٹرولیم میں جائزہ اجلاس لیا ہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کافی ہیں ، اوگرا ریفائنری اور آئل مارکٹنگ کمپنیوں کے سٹاک کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خدانہ خواستہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں سپلائی مینیج کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین فعال رکھنے کی آخری حد تک کوشش کریں گے، وزیراعظم آنے والے دنوں میں خود بھی جائزہ اجلاس لیں گے۔