ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں ، وزیر اعظم ناروے 

ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں ، وزیر اعظم ناروے 

(ویب ڈیسک ) ناروے کے وزیرِ اعظم گاہر اسٹورے نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عملی طور پر مفلوج کر چکے ہیں۔

ناروے کی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ حملے بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں ہیں، اور یہ افسوسناک ہے کہ ایران سے سفارتی حل اور نیا جوہری معاہدہ حاصل کرنے کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں۔"

ناروے کے وزیر اعظم  نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آیا امریکا کے یہ حملے خود دفاع کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  "بین الاقوامی قانون خود دفاع کا حق دیتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا امریکی حملے واقعی خود دفاع میں آتے ہیں؟ یہ قابلِ بحث ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ حملے اس حقیقت کو نہیں بدلتے کہ ایک پائیدار معاہدے کی اب بھی ضرورت باقی ہے۔"

Watch Live Public News