(ویب ڈیسک ) خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر نے خطے میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ یہ اقدام شہریوں اور ملک میں موجود افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایک بار پھر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
اس سے قبل امریکا اور برطانیہ نے بھی قطر میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مزید اطلاع تک گھروں یا محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔
دوسری جانب ترکش ایئرلائنز نے بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں ۔