ویب ڈیسک: پاکستان کے بعد یو اے ای نے فضائی حدود بند کردی، متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز کو اچانک سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
میزبان فخرعالم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز جو دبئی میں لینڈنگ سے محض 50 منٹ کے فاصلے پر تھی، اچانک سعودی عرب کے فضائی حدود کی جانب موڑ دی گئی۔ مسافروں کو جہاز میں ہی الرٹ جاری کیا گیا کہ وہ جہاز میں ہی اگلی ہدایات تک انتظار کرے۔
فخر عالم نے لکھا کہ ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز متحدہ عرب امارات کی جانے والی پرواز منزل سے محض 50 منٹ کی دوری پر تھی کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر میزائل داغے گئے، جن کے اثرات منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف خلیجی روٹس بلکہ عالمی ہوابازی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، اسرائیل امریکا جنگ کے دوران عالمی ائیرویز ایک دہائی کے دوران سب سے بڑے فضائی خطرے کی زد میں ہیں، جہاں خلیج اور ارد گرد کے مقامات میں ’میزائل اور ڈرون حملوں‘ کے بعد فضائی راستے مکمل طور پر تبدیل کیے جارہے ہیں۔