سونے کے خریداروں کیلئےخوشخبری، قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کے خریداروں کیلئےخوشخبری، قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
کیپشن: سونے کے خریداروں کیلئےخوشخبری، قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 360 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 104 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 98 ڈالر تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخ مسلسل نیچے آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News