آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ، بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ، بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی راہ ہموار
کیپشن: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ، بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی راہ ہموار

ویب ڈیسک:  آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پارٹی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے امیدوار بلے کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں قائم ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سنایا۔ درخواست پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کی رجسٹریشن اور سیاسی حیثیت کی منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

دریں اثنا، ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اس معاملے پر مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر اور حکومتِ آزاد کشمیر کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں اور تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

Watch Live Public News