ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی صورتحال ،امن اقدامات پر تبادلہ خیال 

ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی صورتحال ،امن اقدامات پر تبادلہ خیال 

(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود بزشکیان  نے تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔جس میں علاقائی صورتحال اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار  اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کی پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماوں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔نور خان ائیر بیس پر صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News