ایرانی صدر کو صحت عامہ کی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض

ایرانی صدر کو صحت عامہ کی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض

(ویب ڈیسک) ایرانی صدر کو صحت عامہ کی خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض کردی گئی۔

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو انکی صحت عامہ کی خدمات، شعبہ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور محنت و لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمات کے اعتراف میں (Cardiac Surgery) شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض کی گئی۔

ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ سے دینے کی تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ سے پاکستان اور ایران کے مابین شعبہ طب بالخصوص پاکستان اور ایران کے میڈیکل کالجز کے مابین شعبہ طب کی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Watch Live Public News