خیال رہے کہ سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
لاہور: اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ سے شوہر احمد رضا کا نام ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں،تاحال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔ شوبزکی مقبول ترین جوڑی کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھے جارہے ، یہاں تک کہ سجل علی کی بہن کی شادی میں احد یا ان کے اہل خانہ نظر نہیں آئے۔ سجل علی کے انسٹاگرام پروفائل کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ۔اسیکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پراپنے نام کے ساتھ لگایا جانے والا احد کا نام ہٹا دیا ہے۔