یوٹیوب میں دلچسپ فیچر کا اضافہ جوصارفین کو پسند آئے گا

یوٹیوب میں دلچسپ فیچر کا اضافہ جوصارفین کو پسند آئے گا

(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ   یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ   یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کیا جاتا ہے۔اب یوٹیوب میں ملٹی ویو نامی ایک فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے ، یہ فیچر ٹی وی ایپ میں پہلے سے ہی دستیاب تھا لیکن اب سے موبائل ایپ کا بھی حصہ بنا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ   میں بتایا گیا ہے کہ  یہ فیچر آئی او ایس اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت صارفین یوٹیوب کی 4 ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔

  ملٹی ویو نامی یہ فیچر جلد ہی   اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت مخصوص اسپورٹس چینلز پر کام کرے گا تاہم بتدریج اس کا دائرہ توسیع کیا جائے گا۔

اس سے قبل یوٹیوب میں ایک تبدیلی کی گئی تھی جس کے بعد  اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔