وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم 

(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے  پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے پے درپے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم  دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے   پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی،وزیراعلی   نے  چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ او رپولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دےدیا۔ 

مریم نواز نے  آئی جی پنجاب سے 48گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے کہا کہ  آئی جی معصوم نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کریں۔  پابندی کے باوجود صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔