ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو عہدےسےہٹادیاگیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو عہدےسےہٹادیاگیا
کیپشن: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو عہدےسےہٹادیاگیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کوعہدے سے برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News