سشانت سنگھ کو خودکشی  کیلئے مجبور نہیں کیا گیا، سی بی آئی نے کیس بند کردیا

سشانت سنگھ کو خودکشی  کیلئے مجبور نہیں کیا گیا، سی بی آئی نے کیس بند کردیا

(ویب ڈیسک )  ساڑھے 4 سال بعد بالی وڈ انڈسٹری کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا کیس  بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بند کریا اور  اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دے دی۔

واضح رہے کہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ ان کی موت سے ناصرف بالی وڈ انڈسٹری سوگوار تھی بلکہ ان کے مداح شدید غم سے نڈھال ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیش مکمل کر کے کیس کو بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ   کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں ہوگی، اگر عدالت اس رپورٹ کو قبول کرلیتی ہے تو سشانت سنگھ راجپوت کا کیس باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق   سی بی آئی کی تفتیش میں کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی نے سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کے لیے مجبور کیا تھا۔

سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کسی کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا اور تمام نامزد افراد کو بری کردیا۔

Watch Live Public News