ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
کیپشن: ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعاؤں سے ہوا۔ قومی یکجہتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بلند کیا گیا۔

اس موقع پر قوم نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اتحاد و یکجہتی کا عہد کیا اور عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مزید محنت، قربانی اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی یادگار تقریب آج ہونی تھی، تاہم ایران میں جاری جنگ کے تناظر میں وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت یہ تقریب منسوخ کر دی گئی۔

Watch Live Public News