لاہور ( پبلک نیوز) شہباز شریف کا بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور فیصلہ پر عمل درآمد کروانے سے متعلق تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ٗ جسٹس علی باقر نجفی کل شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گےذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بلیک لسٹ سےنام نکلوانے اور فیصلے پر عمل درآمدکی درخواستیں واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ٗ شہباز شریف کی جانب سے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں وفاقی حکومت نے شامل کردیا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کےباعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے 26مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں،عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، عدالت درخواست واپس لینے کا حکم دے۔