مودی سرکار کا روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام

 مودی سرکار کا روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام
کیپشن: مودی سرکار کا روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام

ویب ڈیسک: روہنگیا مسلمان مودی سرکار کے نشانے پر، پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ ہونے کے بعد مودی سرکار نے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روہنگیا کےبےگناہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی سرکار کا جنگی جنون، پہلگام حملے کی آڑ میں روہنگیا پناہ گزین گرفتار کرلیے۔ روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے انہیں غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔ملک بدری بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عالمی برادری کی جانب سے مودی سرکار کی رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی ملک بدری کے احکامات کو سخت تنقید کا سامناہے۔ مودی سرکار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو " مسلم دشمنی" کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلگام حملے کا الزام لگا کر روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم مودی سرکار کے انتہا پسند ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News