زمین خردبردنیب تحقیقات کیخلاف کیس:سماعت کرنے والا نیا بینچ ٹوٹ گیا

زمین خردبردنیب تحقیقات کیخلاف کیس:سماعت کرنے والا نیا بینچ ٹوٹ گیا
کیپشن: زمین خردبردنیب تحقیقات کیخلاف کیس:سماعت کرنے والا نیا بینچ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب تحقیقات کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ ٹوٹ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں۔جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کرنا تھی۔

دو رکنی بینچ نے کیس میں نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوادی ۔اس سے قبل کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ دو بار تبدیل ہوا ۔پہلی بار 28 اپریل کو  جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا بینچ تبدیل کیا گیا تھا اس کے بعد مئی کے دوسرے  ہفتے میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی جگہ جسٹس ثمن رفعت کو بینچ میں شامل کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے ججز ڈیوٹی روسٹر سے جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا تھا۔نیب نے سیکٹر ای الیون زمین خرد برد سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News