فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ

 فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق (سی آر پی سی)کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں 60 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،  ہوائی فائرنگ ، ڈرون، کبوتر, پتنگ اُڑانا، کبوتر کی دکانوں، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد لگائی گئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی،ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات سے بچنے کے لیے تعاون کریں۔

Watch Live Public News