پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی۔

اعلامیے  کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق 25 مئی تک ہو گا۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔

Watch Live Public News