ویب ڈیسک: سینیئر صحافی منصور علی خان نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے اُن ہی کی کی گئی ایکس پوسٹ پر تبصرہ کرتے اہم حقائق پیش کئے۔
پاکستان سے بدترین شکست کھانے کے بعد مودی حکومت سے ہار ہضم نہیں ہورہی اور آئے روز طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے اپنی قوم کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے، ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں لکھا گیا کہ ’ ہم نے ٹارگٹ ڈرون اڑائے تھے جو پریکٹس کے لئے ہوتے ہیں اور پاکستان ایئر فورس یہ سمجھی کہ یہ رافیل طیارے ہیں۔

سینیئر صحافی منصور علی خان نے اپنے ویلاگ میں مودی حکومت، بھارتی فوج اور بھارتی ایجنیسیوں کا پوسٹماسٹم کرتے ہوئے انہیں آئینہ دکھایا اور اس گمراہ کن پوسٹ کی تردید کی۔
منصور علی خان نے دعویٰ کیا کہ ’جس دوران پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے 6 طیارے گرائے تھے اُس رات بھارت نے 14 رافیل اڑائے ہوئے تھے، باقی اڑنے والے طیاروں کی کل تعداد 65 تھی، ایک ایک جہاز کی مکمل تفصیل پاکستان ایئر فورس کے پاس ہے۔
سینیئر صحافی منصور علی خان نے مودی اور اس کے ہورایوں کو مشورہ دیا کہ ایسی رنگ بازیوں سے اپنے لوگوں کو بیوقوف بنائیں، مودی حکومت کلیئر پیغام دیتے ہوئے سینیئر صحافی نے کہا اگر کوئی ایسی حرکت کریں گے تو آپ کو پٹخ کر زمین پر ماریں گے۔