کتنی مدت سے ختم شاختی کارڈ پر جاری موبائل سِمز بند ہوسکتی ہیں؟

کتنی مدت سے ختم شاختی کارڈ پر جاری موبائل سِمز بند ہوسکتی ہیں؟

ویب ڈیسک: نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن (1)9کے تحت پاکستان کے ہر شہری کے لئے 18 سال عمر ہونے پر شناختی کارڈ بنوانا لازم ہے، والدین یا سرپرست اپنے بچوں کی عمر 18 سال ہونے پر اُن کے شناختی کارڈ بنوائیں اور پاکستانی شہری کے طور پر بچوں کے تمام حقوق یقینی بنائیں۔

مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانوناً لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ زائدالمیعادشناختی کارڈز پر جاری موبائل سِمز پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کی جا سکتی ہیں، خاص طور پر وہ شناختی کارڈ جن کی میعاد ختم ہوئے5 سال یا زیادہ گزر چکے ہیں۔

شہری پریشانی سے بچنے کے لئے قریبی نادرا دفتر جاکر اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں، یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔

مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو وزٹ کریں: 

یوٹیوب چینل: https://www.youtube.com/@nadraofficial
فیس بک: https://www.facebook.com/NADRAPAKISTANOFFICIAL
انسٹاگرام: ‏https://www.instagram.com/nadrapak_official
ایکس (ٹوئٹر): https://x.com/NadraPak
ویب سائٹ: ‏www.nadra.gov.pk
ہیلپ لائن: 051111786100 اور موبائل صارفین 1777 پر کال کرکے اپنے مسائل کو حل کرواسکتے ہیں۔

Watch Live Public News