بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا اعلان

 بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کا آئندہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا اعلان، ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون بروز پیز پیش کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر معاملات طے نہ ہونے پر بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قبل ازیں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ  نیا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں بجٹ 2025-26 میں یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News