اگلے 12 تا36گھنٹے اہم، ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری

 اگلے 12 تا36گھنٹے اہم، ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے 12 تا36گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی ۔

  ایڈوائزری کے مطابق پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔  

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں اگلے 12سے 36 گھنٹوں کے دوران آندھی، طوفان، گرج چمک کے بارش متوقع ہے۔

 این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

عوام سے التماس ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں، کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔ 

تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ 

متوقع موسمی صورتحال کے دوران کھڑی فصلوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان کا اندیشہ ہے لہذا محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں 

 عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

Watch Live Public News