ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کورنگی سنگر چورنگی پلیا کے قریب شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ہلاک مبینہ ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی ، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ دو ڈاکو کپڑے کی سپلائی کرنے والی گاڑی سے لوٹ مار کر رہے تھے، شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی اور مبینہ ڈاکو مار گرایا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل ، کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔