ویب ڈیسک: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے کہا اب پاکستان ٹیم میں کم بیک نہیں کرنا چاہتا، : کوئٹہ پچھلے کئی سال سے ٹیم بنانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سال ٹیم اچھا نظر آئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان ٹیم میں کم بیک نہیں کرنا چاہتا، پی ایس ایل سیزن 10 کی بات کرتے ہوئے محمدعامر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے شروع سے ہر ٹیم چاہتی ہے کہ ٹورنامنٹ جیتیں۔
کوئٹہ پچھلے کئی سال سے ٹیم بنانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سال ٹیم اچھا نظر آئی، کوئی یہ کہہ دے کہ فائنل کا پریشر نہیں ہے، وہ غلط ہے، فائنل کا لگ پریشر ہوتا ہے۔
محمدعامر کا کہنا تھا کہ بیٹر آپ کو میچ جیتواتے ہیں اور بولرز ٹورنامنٹ جتوتا ہے، بطور ٹیم امید ہے کہ ہم فائنل اچھا کھیل کر جیتیں۔
میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ فائنل میں اپنا بیسٹ دوں، نوجوان بولرز وہ میرے سے پوچھتے ہیں تو میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ ان کو چیزوں کے حوالے سے آگاہ کروں۔
فائنل کا پریشر ضرور ہوتا ہے لیکن اگر اچھی پرفارمنس چلتی آرہی ہوتو پریشر کم ہو جاتا ہے، ہر بولر کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن جو کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرنا ان کو اندازہ ہوگا کہ کیسے بہتری لانی ہے۔