ٹام کروز کے دلچسپ انداز میں پاپ کارن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹام کروز کے دلچسپ انداز میں پاپ کارن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک ) معروف امریکی اداکار ٹام کروز کا پاپ کارن کھانے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹام کروز اپنی فلم ’مشن امپاسبل‘ کی اسکریننگ شروع ہونے سے پہلے سینما ہال میں ایک طرف کھڑے خوشگوار موڈ میں نشانے لے لے کر جلدی جلدی پاپ کارن کھا رہے ہیں ۔

ٹام کروز کا پاپ کارن کھانے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹام کروز امریکی اسپورٹس اینالسٹ پیٹ مکافی  کے شو میں شرکت کی ، جس میں ان سے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ  کیا واقعی آپ پاپ کارن کھا رہے تھے کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کسی اور کو پاپ کارن کھاتے نہیں دکھا گیا؟

سوال سن کر انہوں نے قہقہہ لگایا اور بتایا کہ میں واقعی پاپ کارن کھا رہا تھا اور میرے مداح جانتے ہیں کہ میں جب بھی فلم دیکھنے جاتا ہوں تو پاپ کارن لازمی کھاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانا بہت پسند ہیں اور میں اس طرح خود کو بہت پُرسکون محسوس کرتا ہوں۔  میں ہر ہفتے کے اختتام پر اسی انداز سے فلمیں دیکھتا ہوں۔

Watch Live Public News