پشاور: شعبہ بازار آفریدی مارکیٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

پشاور: شعبہ بازار آفریدی مارکیٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

ویب ڈیسک: پشاور کے  شعبہ بازار آفریدی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی۔

 اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 4 فائر ویکلز، 2 واٹر براوزرز اور 1 ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی تھی ،ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ 

آگ کی شدت میں اضافہ ہے اور بڑی وجہ دھواں کا اخراج ہے، ریسکیو1122 کی 8 فائر ویکلز، 3 ایمبولینسز اور 35 سے زائد سٹاف موقع پر موجود ہے جبکہ نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے بھی فائر ویکلز بیک اپ کے لیے طلب کی گئیں ہیں،

Watch Live Public News