پشاور: خوفناک حادثہ میں مسافر کوسٹرز آپس میں ٹکرا گئیں

پشاور: خوفناک حادثہ میں مسافر کوسٹرز آپس میں ٹکرا گئیں

ویب ڈیسک: پشاور میں بڈھ بیر غز چوک کے مقام پر دو فلائنگ کوچز ( کوسٹرز) آپس میں ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کنٹرول روم پشاور کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں بمع 6 ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر رسپانس (DR) ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بروقت اور منظم ریسکیو آپریشن شروع کیا، حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 15 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز عمران یوسفزئی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر افتخار خان نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی ریسکیو آپریشن میں 45 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ کو کلیئر کر دیا گیا۔

Watch Live Public News