ویب ڈیسک: بھاٹی چوک سانحہ میں سیوریج لائن میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر منظرعام پر آگیا۔
شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی سعدیہ کے خاوند غلام مرتضیٰ نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔
اپنے بیان میں غلام مرتضیٰ نے کہا کہ پہلے تو وہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک کروڑ روپے سے میرے بچوں کو ان کی ماں تو نہیں مل سکتی۔
غلام مرتضیٰ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو 1122 نے بیوی اور بیٹی کے گٹر میں گرنے کو جعلی کہا۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او زین نے تھانے میں مجھ پر تشدد کیا۔ مجھ پر تشدد کے دوران ایس پی بلال بھی موجود تھا۔ پولیس نے مجھ سے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کروانے کی کوشش کی۔
غلام مرتضیٰ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی نے علم ہونے پر ماتحت افسران کو ڈانٹا۔ ڈی آئی جی کو حقائق بتانے پر ایس ایچ او نے دھمکیاں دیں۔ پولیس جھوٹ بولتی رہی کہ میں سیف سٹی کے کیمروں میں نظر نہیں آیا۔