حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ جمعے کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام صارفین کے لیے ایک ریلیف ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News