ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 886 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالرز کم ہوکر 4 ہزار 508 ڈالرز پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں متاثر ہورہی ہیں۔