عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں توسیع، نیا شیڈول جاری

 عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
کیپشن: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں توسیع، نیا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی عدالتوں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے چھٹیوں میں ایک اضافی دن کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔ اس سے قبل جاری شیڈول میں صرف 27 اور 28 مئی کو تعطیلات مقرر کی گئی تھیں، تاہم ملازمین اور سائلین کی سہولت کے پیش نظر 26 مئی کو بھی سرکاری تعطیل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ترمیم شدہ شیڈول لاہور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ لاہور کے علاوہ اس کے تمام الائیڈ بینچز، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوگا۔ اس کے ساتھ پنجاب بھر کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بھی انہی تاریخوں کے دوران بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا، جبکہ 23 دسمبر 2025 کو جاری کردہ عدالتی کیلنڈر میں جزوی ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News