وزیراعظم شہباز شریف چین پہنچ گئے، سی پیک اور تجارتی تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف چین پہنچ گئے، سی پیک اور تجارتی تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف چین پہنچ گئے، سی پیک اور تجارتی تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اپنے چار روزہ سرکاری دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے، جہاں چینی اور پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو، تجارتی تعاون اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت متوقع ہے۔ وزیراعظم چینی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ پاک چین بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم Alibaba Groupکے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں تعاون کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News