کراچی میں پانی کی کمی، واٹرکارپوریشن نے ذمہ دار کےالیکٹرک کو ٹھہرا دیا

کراچی میں پانی کی کمی، واٹرکارپوریشن نے ذمہ دار کےالیکٹرک کو ٹھہرا دیا

ویب ڈیسک: کراچی میں موسم تبدیلی کے باجود شہرپیاسا، واٹرکارپوریشن نےذمہ دارکےالیکٹرک کو ٹھہرا دیا۔

نومبرمیں مسلسل بجلی بندش سے مرکزی پمپنگ اسٹیشن کئی دن تک رکے رہے،  متواتربجلی بندش سے شہرکو نومبرمیں 884ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیاجاسکا۔

 ترجمان واٹرکارپوریشن  کے مطابق  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 132گھنٹےاور ڈملوٹی پر146گھنٹے بجلی بندرہی، دھابیجی سے 424جبکہ ڈملوٹی سے 111ملین گیلن پانی فراہم نہ کیا جاسکا۔

این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے 335حب اور پپری سے 6،6ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ  کی گئی، پمپنگ اسٹیشنز کے لیے مستقل، مستحکم اور بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

بار بار کیبل فالٹس کی وجہ سے مشینری کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، پمپنگ اسٹیشنز میں متبادل فیڈرز، اسٹینڈ بائی کیبلز اور تکنیکی اپ گریڈیشن کے اقدامات کیے جائیں۔ 

Watch Live Public News