سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں میں انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق86 سالہ   خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے۔

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے۔خضرحیات نے ورلڈکپ 1987، 1992 اور  1996 میں بھی امپائرنگ کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی  نےامپائر خضرحیات کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی، کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News