(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور این اے 18 کے 76 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آر او آفس کو موصول ہوگئے ہیں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری رزلٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز21114 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب 12228 ووٹ لیکرپیچھے ہیں ۔
ہری پور این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔اس کے علاوہ این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں۔
این اے 18 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے۔ این اے 18 میں مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔