پہلی سے ساتویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری، نیا تعلیمی سال 1 اپریل سے شروع

پہلی سے ساتویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری، نیا تعلیمی سال 1 اپریل سے شروع

ویب ڈیسک:پنجاب میں پہلی جماعت سے ساتویں  تک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا جبکہ نیا تعلیمی سال 1 اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2026 کے لیے منظور شدہ نئے تعلیمی پلان کے تحت پہلی جماعت سے لے کر ساتویں تک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق ان جماعتوں کے امتحانات 10 مارچ سے 22 مارچ 2026 تک ہوں گے، جبکہ نتائج 31 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں نئی داخلہ پالیسی، تازہ اسکول کیلنڈر اور آئندہ تعلیمی سال کے لیے نصاب میں متعدد تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چھٹی سے میٹرک کی نئی تبدیل شدہ درسی کتب دسمبر میں چھاپے کے لیے بھیج دی جائیں گی، نیا تعلیمی سال 1 اپریل 2026 سے شروع ہوگا، سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔

تعلیمی حکام کے مطابق صوبے کو اب بھی شدید لرننگ کرائسس کا سامنا ہے، 2025 کے سیشن میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر تھے، اور خدشہ ہے کہ اگلے سال یہ تعداد 3 کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

Watch Live Public News