پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 23 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 23 اکتوبر2021
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہردم توڑنے لگی،24 گھنٹوں کےدوران 552 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 4 فیصد رہی،مہلک وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی، ملک بھرمیں 24 ہزار 81 افرادزیرعلاج،ایک ہزار 648 کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہورمیں داتادرباراورشاہدرہ،نئے اورپرانے راوی پل کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل، تینوں علاقوں کے 5 کلومیٹر کی حدود تک انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی، وزارت داخلہ نے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بندکرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں کالعدم تنظیم کےاحتجاج کےدوران 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،شہیدہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اورکانسٹیبل خالدجاوید شامل،وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم آج 3 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے، عمران خان اسلام آباد سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے، کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے،ریاض میں سعودی فرمانروااورولی عہد سے ملاقاتیں بھی شیڈول، وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین اینشییٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں مصروفیات میں شامل۔ بلوچستان کےعلاقےمستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 20کلوگرام دھماکا خیز مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹر اور راکٹ بھی برآمد کرلئے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔