بشریٰ بی بی آج رہاہوں گی یا نہیں؟اہم تفصیلات آگئیں

بشریٰ بی بی آج رہاہوں گی یا نہیں؟اہم تفصیلات آگئیں
کیپشن: بشریٰ بی بی آج رہاہوں گی یا نہیں؟اہم تفصیلات آگئیں

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور ہونے کا معاملہ،بشری بی بی کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بشری بی بی کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں،بشری بی بی کی رہائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے،ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے بعد بشری بی بی کو رہا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بشری بی بی کے وکلاء نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیا ہے،عدالتی عملہ بشری بی بی کی رہائی کی روبکار لیکر آج ہی اڈیالہ جیل پہنچے گا۔

Watch Live Public News