ویب ڈیسک: مشہور ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے پہلی بار ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ اپنے اگلے پروجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال فروری سے اب تک متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور کام کے سلسلے میں ان کو ملتے دیکھ کر تصاویر بنوائی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں آنا ڈی آرمس نے ٹام کروز سے ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن فلم کو مکمل کرنے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں لیکن میڈیا نے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ برتاؤ کو غلط سمجھا ہے۔
آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز کو لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ ایک اور موقع پر اُن کو ٹام کروز کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔