سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کمی سے 433826 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے کمی کے ساتھ 3,71,966 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 4115 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News