پیر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

پیر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک:رواں سال 27 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے کئی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، کیونکہ اس دن کشمیر بلیک ڈے ہے، ہرسال کی طرح اس دن ( پیر) کو پاکستانی عوام کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق یہ 27 اکتوبر کے دن کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

تاہم، حکومتی سطح پر 27 اکتوبر کو عام تعطیل قرار نہیں دیا گیا، اس کے باوجود یہ دن پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے لیے گہری قومی اور جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے 2025ء کے لیے جاری کردہ سرکاری و اختیاری تعطیلات کی فہرست میں 27 اکتوبر کو شامل نہیں کیا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور اظہارِ یکجہتی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں بھارت کے مظالم کی مذمت اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی جاتی ہے۔

اگرچہ یہ دن سرکاری تعطیل نہیں، لیکن کشمیر بلیک ڈے کے طور پر 27 اکتوبر ہر سال بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی یاد تازہ کرتا ہے۔

Watch Live Public News