ویب ڈیسک: ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ ، واقعے پر تین رکنی اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کر لیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی سیکیورٹی او ڈی آئی جی اسلام آباد شامل ہوں گے ، کمیٹی واقع کی تمام پہلو سے تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی عدیل اکبر کے عزیز و اقارب اور قریبی ساتھیوں سے سے بھی رابطہ کرے گی، کمیٹی عدیل اکبر کے ساتھ تعینات آپریٹر، ڈرائیور اور گن مین سے بھی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی عدیل اکبر کی فون کالز کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کرے گی،تحقیقات کے بعد رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو ارسال کی جائے گی۔
دوسری جانب ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کر لیا گیا ، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش پولیس لائن ہیڈ کوارٹر روانہ کر دی گئی ۔
پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں عدیل اکبر کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی کو پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا ، عدیل اکبر کے عزیز و اقارب اور اہلیہ بھی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی۔