پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،23ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،23ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح مزید بڑھ کر پانچ فیصد کے قریب پہنچ گئی، کورونا سے مزید 58 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ پاکستان بھر میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 432 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر جائزہ اجلاس آج بلالیا، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، عالمی مارکیٹ پر اثرات اورسبسڈی پر بات ہوگی، مہنگائی کو کنٹرول کرنے بارے اہم فیصلے متوقع۔ چیف جسٹس آف پاکستان کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں موجود،آج بھی اہم مقدمات کی سماعت، عدالت نے گزشتہ روز نسلہ ٹاور گرانے اور پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ سندھ کو گجر نالہ متاثرین کی دادرسی اور رقوم کی فراہمی کےلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریا کے ہم منصب کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال کےساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال، وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی بارے ڈوزئیر بھی شئیر کیا، شاہ محمود قریشی سےانٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے صدر کی بھی ملاقات، وزیرخارجہ نے کہا عالمی برادری افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کے ساتھ بھی تعاون کرے۔ ایک اور سازش بے نقاب،پاکستان کیوی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرانے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے لے آیا۔ نیوزی لینڈ کو فیک آئی ڈی کے ذریعے دھمکیوں بھرے پیغامات بھارت سے بھیجے گئے، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا مہمان ٹیم کو دھمکیاں دینے کیلئے احسان اللہ احسان کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا گیا،24اگست کومارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل کی گئی،دھمکی آمیز پیغام ممبئی سے بھیجا گیا۔

Watch Live Public News