فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو حکومت ختم ہو جائے گی

فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو حکومت ختم ہو جائے گی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ، ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ، نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتی ۔ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ ایف آئی ذرائع کو بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سُنامی ، فارن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ، ‎نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں، ‎ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں۔ ‎انہوں نے کہا کہ ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے ، ‎ شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی ،‎عمران صاحب شہباز شریف کے خالف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں۔ ‎مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟ ‎عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی ، ‎فیک نیوز کے بانی عہد عمرانی میں مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں ۔ ‎ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیک نیوز چلانے کے ماہر عمران صاحب آٹا ،چینی، بجلی، گیس ،دوائی چوروں کے بارے میں قوم کو بتائیں، ‎عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ اور 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاؤنٹس کی خبر چلوائیں، عمران صاحب فیک نیوز چلانے کے بجائے شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں جہاں سے آپ مسلسل مفرور ہیں۔

Watch Live Public News