کراچی ( پبلک نیوز) نیپرا اتھارٹی نے وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ نیپرا کے مطابق 300 سے 700 کے سلیبز کو اسی ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ سےمسلسل 200 یا اس سے کم ماہانہ یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک محفوظ کیٹیگری بنا دی گئی ہے۔ وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شئیر کرنے کی ہدایت۔ اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گا۔