پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام،بھارتی ٹویٹر اکاؤنٹ پکڑے گئے

پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام،بھارتی ٹویٹر اکاؤنٹ پکڑے گئے
بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر بے نقاب، پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے،امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے بھارت کا پردہ فاش کر دیا، پاکستان اور چین مخالف ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے ہیں۔ بغل میں چھری، منہ میں رام رام بھارت اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، پیش منظر، مودی سیلاب پر اظہار غم کرتے رہے اور پس منظر میں بھارتی کارندے ٹوئٹر سے حملے کرتے رہے۔ 24 اگست کو ٹوئٹر نے چوری پکڑی، ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کر دئیے گئے، دلی میں بیٹھے اکاؤنٹ، خود کو کشمیری ظاہر کرتےرہے اور ٹوئٹر جتھے پاکستان اور چین پر حملے کرتے رہے۔ مقبوضہ کشمیر میں امن کے جھوٹے دعوے کرتے رہے، پہلے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کی اس کے بعد اسٹینفورڈ نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا، سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ گذشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اسٹینفورڈ تحقیق نے واضح کر دیا کہ سچ چھپائے نہیں چھپتا سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کے مطالبے ہونے لگے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔