پاسپورٹ ہولڈرز سفر کرتے وقت "بیک اپ پلان" تیار رکھیں: برطانوی دفتر خارجہ

پاسپورٹ ہولڈرز سفر کرتے وقت
کیپشن: پاسپورٹ ہولڈرز سفر کرتے وقت "بیک اپ پلان" تیار رکھیں: برطانوی دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے پاسپورٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کرتے وقت " بیک اپ پلان" ساتھ رکھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنی شناخت کے حوالے سے ’’ بیک اپ پلان‘‘ رکھیں، برطانیہ سے نکلتے وقت مسافروں کے پاس دو ضروری دستاویزات ہونا ضروری ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ اگرچہ پاسپورٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوٹو آئی ڈی کا ایک اضافی فارم بھی اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں اس کی شناخت آسانی سے ہو سکے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق چھٹیاں منانے والوں اور کاروباری لوگوں کو بھی ہنگامی یا " بیک اپ پلان" رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں، مسافروں کو اہم معلومات تک رسائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے جیسے رہائش کی تفصیلات، پرواز کی معلومات، پاسپورٹ نمبر، ہنگامی رابطہ اور انشورنس پالیسی۔

دفتر خارجہ نے مسافروں کو روانگی سے قبل چند ضروری کاموں کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News